نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے شعبۂ بایوٹیکنالوجی کے طلبہ امل امداد

راولپنڈی ( (پی پی اے) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے شعبۂ بایوٹیکنالوجی کے طلبہ امل امداد، زینب شفقت، عبیر احمد، ابوبکر خان اور سٹرلنگ جوشوا نے اپنے Civic and Community Engagement (CCE) منصوبے کے تحت فنڈز جمع کرکے الخدمت رازی ہسپتال CBR کو آپریشن کے بعد استعمال ہونے والا ریکوری/آئی سی یو بیڈ عطیہ کیا۔ طلبہ نے اس منصوبے کا انتخاب رفاہی طبی خدمات سے مستفید ہونے والے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کرنے کے جذبے کے تحت کیا۔ عوام کے تعاون اور اجتماعی کاوشوں سے یہ مقصد کامیابی سے حاصل کیا گیا، جس سے مستقبل میں بے شمار مریض مستفید ہوں گے۔اس موقع پر طلبہ نے الخدمت رازی ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر مہوش فیصل اور منیجر ایڈمن عثمان سعید کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے منصوبے کے دوران بھرپور تعاون، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔ بالخصوص ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ کی معاونت اور مؤثر رہنمائی نے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے طلبہ کی سماجی ذمہ داری کے احساس، خدمتِ انسانیت کے جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

Comments (0)
Add Comment