راولپنڈی(پی پی اے) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِاہتمام ہمدرد مرکز راولپنڈی میں ہمدرد شوریٰ کا اجلاس”معصوم بچے اور سائبر کرائم کا بڑھتا ہوا خطرہ“ کے موضوع پر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل FIA اور چیئرمین آف پاکستان نیشنل سائبر سیکیورٹی ٹاسک فورس سیّد عمار جعفری تھے قومی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ جدید ڈیجیٹل دور میں انٹر نیٹ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، آن لائن کھیلوں اور مصنوعی ذہانت نے بچوں کے لئے مواقع پیدا کیے ہیں مگر ان کے غیر محتاط استعمال سے بچوں کو سائبر کرائم،آن لائن استحصال،بلیک میلنگ اورنامناسب مواد جیسے سنگین خطرات بھی لاحق ہیں دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مؤثر قوانین پر عمل درآمد،نگرانی اور ڈیجیٹل آگاہی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے مہمان خصوصی سیّد عمار جعفری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے کسی بھی قو م کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں ان کی حفاظت صرف والدین کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے لیکن اس کے خطرات سے بھی آگاہ رہنا چاہیے ایک محفوظ بچہ ہی محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سیفٹی کی باقاعدہ تعلیم متعارف کروائی جائے تا کہ بچوں کو کم عمری سے ہی محفوظ انٹرنیٹ استعمال کرنے کاشعورحاصل ہو ہمیں بچوں کو ٹیکنالوجی سے دور نہیں کرنا بلکہ انہیں ٹیکنالوجی کا محفوظ اور مثبت استعمال سکھا نا ہے اگر ہم آج اپنے بچوں کو سائبر کرائم سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے تو کل ایک تعلیم یافتہ باشعور اور محفوظ نسل پروان چڑھے گی اسپیکر ہمدرد شوریٰ امتیاز حیدر اور اراکین ِ شوریٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سائبر کرائم سے محفوظ رکھنا محض قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام نہیں بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے ہمیں ایک ایسی نسل تیار کرنی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد شعور اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ٹیکنالوجی کی سہولیات کے ساتھ بچوں کے تحفظ وقار اور مستقبل کوبھی یکساں اہمیت دی جائے دیگردانشوروں میں ڈاکٹر ممتا ز فاطمہ جعفری، سلمیٰ قاصر،انجینئر مظفر اقبال،پروفیسر زاہد علی قریشی نعیم اکرم قریشی حکیم بشیر بھیروی،طارق شاہین،تنویر نصرت،ڈاکٹر عمر شہباز خان،ڈاکٹر نعمان احمد خان اور محمدایوب ایڈووکیٹ شامل تھے ان دانشوروں نے بھی اس بات پرزور دیا کہ بچوں کے تحفظ کو صرف حکومتی ذمہ داری نہ سمجھا جائے بلکہ والدین اساتذہ،میڈیا اور معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار اد ا کرے کیونکہ بچوں کا محفوظ مستقبل ہی ایک مضبوط باشعوراور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے اجلاس کے اختتام پر زونل ہیڈ ہمدردفاونڈیشن راولپنڈی امان اللہ نیازی نے اسپیکر ہمدرد شوریٰ امتیاز حیدر کے ہمراہ مہمان مقرر سیّد عمار جعفری کو خصوصی شیلڈ عافیت سے جیتے رہو پیش کی.