جے 30 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، نو پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی

دوسرے روز راؤنڈ رابن مقابلوں میں فتوحات کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

اسلام آباد (پی پی اے) جے 30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ رابن کے دوسرے مرحلے میں نو کامیابیاں حاصل کر لیں، جس کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد یحییٰ، احتشام ہمایوں، ذوہیب افضل ملک، عبدالباسط، عامر مزاری، ایم حسن عثمانی، انعام قادر، محمد معاذ اور عمر جواد ملک شامل ہیں
پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری اس بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔ ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں محمد یحییٰ نے راہیل رضوی کے خلاف واک اوور حاصل کیا، احتشام ہمایوں نے تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کو 6-4، 6-2 سے شکست دی عمر جواد ملک نے قازقستان کے میراس ایداربیک کو 6-0، 6-3 سے ہرایا، عبدالباسط نے تھائی لینڈ کے پٹینن جتورونروج کو 6-0، 6-2 سے زیر کیا جبکہ عامر مزاری نے تھائی لینڈ کے شان لاؤامورنپانیچ کو 6-4، 6-2 سے شکست دی ذوہیب افضل ملک نے قازقستان کے الشنہان میخمدکالی کو 6-0، 6-1 سے ہرایا، حسن عثمانی نے سنزہر بولات کو 6-0، 6-3 سے شکست دی، محمد معاذ نے ابدار علی کو 6-1، 6-4 سے ہرایا جبکہ انعام قادر نے بھارت کے رودرانش پٹان کے خلاف واک اوور حاصل کیا دوسری جانب حمزہ رومان کو سری لنکا کے جین ڈی سارم کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریان خان محمد افضل، ارحم طارق، محمد شایان اور ایم حزیق عاصم اپنے مقابلے ہار گئے گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں روس، قازقستان، تھائی لینڈ اور چین کی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ واروارا روبتسووا، آریانا گریگورین آئلن باکیئیوا اڈیما السیپولوا، پولینا سوشکووا، انیاوی پیسارنپانوونگ یوچی لی اور پلویپیتھ ڈاونگکیاؤ نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اس موقع پر صبحِ نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محترمہ شاہدہ کوثر فاروق نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی
چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبحِ نو پارک ویو سٹی دیوان سیمنٹ بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کا تعاون حاصل ہے جس سے بین الاقوامی سطح کے اس جونیئر ٹینس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں مدد مل رہی ہے چیمپئن شپ کے مقابلے آج صبح 9 بج کر 30 منٹ پر دوبارہ شروع ہوں گے

Comments (0)
Add Comment