اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا جس میں ملتان اور پشاور بلیوز نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی ملتان نے فیصل آباد کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی، جبکہ پشاور بلیوز نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا دوسری جانب کراچی بلیوز اور اسلام آباد کے درمیان مقابلے میں عمیر بن یوسف نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
ملتان اور فیصل آباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان نے ایک اننگز اور 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ملتان کے محمد شان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 65 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا پشاور بلیوز نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی پشاور بلیوز نے 191 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا پشاور کی جانب سے اسرار اللہ نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ عبداللہ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے کراچی بلیوز اور اسلام آباد کے درمیان مقابلے میں کراچی بلیوز کے عمیر بن یوسف نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے اپنی عمدہ فارم برقرار رکھی انہوں نے پہلی اننگز میں 148 اور دوسری اننگز میں 104 رنز بنائے کراچی بلیوز کے عبداللہ فضل نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز اسکور کیے اسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جبکہ کراچی بلیوز نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لیے تھے ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں سیالکوٹ بلیوز کی ٹیم 417 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیالکوٹ بلیوز کے محسن ریاض نے 111 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں فاٹا کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ میں تیسرے روز کے کھیل کے بعد ملتان اور پشاور بلیوز نے فتوحات حاصل کرلیں، جبکہ کراچی بلیوز اور اسلام آباد کے درمیان مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے