پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ، سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر

پاکستان نے پہلے روز 23 رنز کی برتری حاصل کرلی اذان اویس اور طیب عارف کی عمدہ بیٹنگ

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل کرلی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا اور مہمان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 37.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا محمد عباس نے 14 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے اسپیل میں 6 میڈن اوورز بھی شامل تھے رضا اللہ نے 8 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے 5.3 اوورز میں 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ثاقب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی سری لنکا کی جانب سے کپتان کوسل مینڈس 50 گیندوں پر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے انہوں نے پانچ چوکے لگائے جبکہ سونل ڈینوشا نے 40 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز 35.3 اوورز میں 98 رنز پر سمٹ گئی
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور طیب عارف نے کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا طیب عارف نے 82 گیندوں پر 46 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے وہ اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوئے اظان اویس نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 96 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔ کھیل کے اختتام پر ثاقب خان 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے ایک وکٹ حاصل کی واضح رہے کہ عامر جمال نے اس ٹیسٹ میچ میں عارفات منہاس کی جگہ پلیئنگ الیون میں شمولیت اختیار کی ٹیسٹ سے قبل انہوں نے پریذیڈنٹس ٹرافی کے تین میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی ایک میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں

Comments (0)
Add Comment