راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی باؤلرز نے درست ثابت کر دکھایا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیشن کے دوران پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا سری لنکا نے پہلے سیشن کے اختتام تک 29 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے
۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کوسل مینڈس 50 گیندوں پر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے، تاہم وہ عامر جمال کی گیند پر ثاقب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سونل دنوشا 30 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ملان رتنائیکے بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس 8 دنیش چندیمل 7 لاہیرو ادارا 4 پسندو سوریا بندارا 2 اور دھننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور رضا اللہ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس نے 11 اوورز میں 5 میڈن کے ساتھ صرف 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضا اللہ نے 5 اوورز میں 11 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
سری لنکا نے ابتدائی طور پر صرف 25 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم کوسل مینڈس نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 85 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ان کی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی پہلے سیشن کے اختتام پر سری لنکا کو بڑا اسکور کرنے کے لیے سونل دنوشا سے امیدیں وابستہ ہیں جبکہ پاکستانی باؤلرز کی کوشش ہوگی کہ باقی ماندہ چار وکٹیں جلد حاصل کرکے مہمان ٹیم کو کم مجموعے تک محدود رکھا جائے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اذان اویس، طیب عارف، محمد طحہ، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سلمان آغا، غازی غوری، عامر جمال، رضا اللہ، ثاقب خان اور محمد عباس شامل ہیں۔