پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد

ایک ارب روپے کے فنڈ سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، شفاف استعمال اور معاونت کے طریقہ کار پر غور

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ اسکیم کمیٹی کا پہلادد اجلاس 16 نومبر 2026 کو وزارت بین الصوبائی رابطہ آئی پی سی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے کی وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر قائم اور وفاقی حکومت سے منظور شدہ پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس فنڈ کا بنیادی مقصد ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، مالی معاونت اور ان کے معاشی تحفظ کو یقینی بنانا ہے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار حسین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فنڈ کے مؤثر انتظام، پالیسی سازی اور اس کے لیے ضابطہ جاتی و انتظامی طریقہ کار وضع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ فنڈ کے وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق کھلاڑیوں کو فلاحی معاونت فراہم کی جا سکے اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی ضروریات کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے اجلاس میں اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے انتظامی ڈھانچے اور عملی طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا قیام ملک میں کھیلوں کے شعبے کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مضبوط بنانے اور کھلاڑیوں کے معاشی و فلاحی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment