قائداعظم ٹرافی گولڈ، چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز فیصل آباد اور پشاور کی عمدہ کارکردگی

محمد سلمان مرزا کی سات وکٹیں اسد رضا اور محمد صیام نے بھی پانچ پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے

راولپنڈی (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز چار میچز میں دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔ کراچی بلوز کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی فیصل آباد کی جانب سے اسد رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جواب میں فیصل آباد نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنا لیے تھے دوسرے میچ میں پشاور بلوز نے سیالکوٹ بلوز کو پہلی اننگز میں 189 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پشاور بلوز کے محمد صیام نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 52 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تیسرے میچ میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس کے محمد سلمان مرزا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو نمایاں برتری دلانے کی بنیاد رکھ دی چوتھے میچ میں اسلام آباد نے فاٹا کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لیے اسلام آباد کی جانب سے عظیم باری 90 رنز اور راجہ حمزہ وحید 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Comments (0)
Add Comment