اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، فیصل آباد کے عتیق الرحمان اور عاصم علی ناصر نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کراچی بلوز کے خلاف مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا، جبکہ پشاور بلوز کے نیاز خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کرلیں قائداعظم ٹرافی سلور میں پشاور وائٹس کے سجاد ابراہیم نے ایک فرسٹ کلاس اننگز میں 17 چھکے لگا کر نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا فیصل آباد نے کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 426 رنز بنالیے اور 241 رنز کی برتری حاصل کرلی عتیق الرحمان 135 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عاصم علی ناصر نے 132 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی پشاور بلوز کے نیاز خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 61 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسری جانب سیالکوٹ بلوز نے پشاور بلوز کے خلاف اپنی دوسری اننگز کی بدولت حریف ٹیم کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ملتان کے خلاف لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کرلی فاٹا کے خلاف اسلام آباد کے موسیٰ خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 58 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسلام آباد کو دوسری اننگز میں 168 رنز کی برتری حاصل ہوگئی قائداعظم ٹرافی سلور کے مقابلوں میں پشاور وائٹس کے سجاد ابراہیم نے ایک فرسٹ کلاس اننگز میں 17 چھکے لگا کر قومی ریکارڈ قائم کردیا، ان کی اس کارکردگی کو ایونٹ کی نمایاں انفرادی کامیابی قرار دیا جارہا ہے قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے مقابلوں میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بلے بازوں اور باؤلرز دونوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا