مری (پی پی اے) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار 22 نومبر 2026ء کی رات مال روڈ کا اچانک دورہ کیا وہ بغیر کسی پروٹوکول اور پیشگی اطلاع کے فیلڈ میں پہنچے اور انتظامی افسران و عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مال روڈ پر صفائی ستھرائی ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ موقع پر موجود افسران اور اہلکاروں سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی انہوں نے شہریوں اور سیاحوں سے براہ راست ملاقات کی ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، صفائی کے مؤثر انتظامات اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائی جائے انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کا بغیر پروٹوکول اچانک فیلڈ میں پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لینا اس امر کا عکاس ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو دفتری امور کے ساتھ عملی میدان میں بھی جانچا جا رہا ہے۔ عوامی سہولیات کی بہتری اور مؤثر نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی سرگرمیاں جاری ہیں