راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں تاریخی خلائی مشن کی خصوصی تقریب

راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پاکستان کے تاریخی خلائی مشن کی کامیابی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے دوران پی ٹی وی کی براہِ راست نشریات کی خصوصی اسکریننگ فاطمہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹی کی اساتذہ اور طالبات نے بڑی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے بھی طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ خلائی مشن کی براہِ راست نشریات دیکھیں اور اس تاریخی کامیابی کو پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا اہم سنگ میل قرار دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے پوری قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خلائی میدان میں پیش رفت قومی صلاحیتوں اور سائنسی ترقی کی عکاس ہے انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تحقیق سائنسی جستجو جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھرپور دلچسپی لیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل بالخصوص طالبات کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں

Comments (0)
Add Comment