پنجاب کالجز برائے خواتین کے 29ویں سالانہ انٹر ہاؤس سپورٹس مقابلے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے دلچسپ مقابلے منعقد

راولپنڈی (پی پی اے)پنجاب کالجز برائے خواتین میں 29ویں سالانہ سپورٹس انٹر ہاؤس مقابلوں کے سلسلے میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں بیڈمنٹن کی 9 جبکہ ٹیبل ٹینس کی 8 ٹیموں نے شرکت کی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ہل کیمپس کے رابعہ ہاؤس نے بیڈمنٹن جبکہ ایوب پارک کیمپس کے حفصہ ہاؤس نے ٹیبل ٹینس میں کامیابی حاصل کی تقریب کے مہمانِ خصوصی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSMA) راولپنڈی کے صدر عدنان نثار تھے اس موقع پر شالیمار کلب کے وائس پریذیڈنٹ نعیم انور کالج کی پرنسپل میڈم حرا ریاض چوہان ڈائریکٹر پنجاب کالجز چوہدری اکرم اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کالجز چوہدری اکرم نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طالبات کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی بنیاد ہے، اسی لیے پنجاب کالجز ہر سال کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع میسر آئیں مہمانِ خصوصی عدنان نثار نے کہا کہ پنجاب کالجز صوبے کا ایک معتبر تعلیمی ادارہ ہے جس نے معیاری تعلیم بہترین نتائج اور شخصیت سازی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ادارے کی کامیابیوں کے پیچھے چوہدری اکرم کی محنت اور مسلسل کاوشیں قابلِ تحسین ہیں انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہمیں نظم و ضبط، برداشت ٹیم ورک اور زندگی میں آگے بڑھنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں کامیابی پر غرور کے بجائے عاجزی اور ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے سبق حاصل کرنا ہی کھیلوں کی اصل روح ہے پرنسپل میڈم حرا ریاض چوہان نے کہا کہ پنجاب کالجز میں نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ کھیل طالبات میں اعتماد، نظم و ضبط اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں شالیمار کلب کے وائس پریذیڈنٹ نعیم انور نے کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب کالجز کی کوششوں کو سراہا اور طالبات کو شالیمار کلب میں مختلف کھیلوں کی تربیت کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب کے اختتام پر تمام شریک ٹیموں میں سرٹیفکیٹس جبکہ کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب کالجز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

Comments (0)
Add Comment