اٹلی:کورونا کے11 ہزار سے زائدکیسزایک دن میں ریکارڈ
اطالوی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 69 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
اٹلی میں اس سے پہلے کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 925 تھی۔اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں ساڑھے 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔