پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں عوام کو تفریحی کے مواقعے فراہم کرنے کے اوپن ائیر سینما کی سہولت دینے کا منصوبہ

وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی کاوش سے اسلام آباد میں عوام کو تفریحی کے مواقعے فراہم کرنے کے اوپن ائیر سینما کی سہولت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے یہ منصوبہ کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح کا تفریحی سینما ہوگا جس میں ایک وقت میں ایک ہزار گاڑی پارک کی جاسکے گی اور شہری اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک اوپن ائیر سینما لگانے کا منصوبہ بنایا ہے اس منصوبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولت فراہم کی جائے گی اور کرونا وائرس کے خدشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے شہری اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں گے اس سینما کیلئے اسلام آباد میں ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا جہاں پر تقریباً ایک ہزار گاڑی کی پارگنک کی گنجائش موجود ہو گی اس منصوبے کو چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی دلچسپی اور کاوش سے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی سہولیات میسر نہیں تھیں اور اس قسم کی تفریحی سہولت کی کمی محسوس کی جا رہی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.