پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جہانیاں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کورونا ایس او پیز کی آگاہی مہم

جہانیاںحکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کورونا ایس او پیز کی آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جہانیاں شہر کا دورہ کیا. درجنوں شہریوں کو مفت ماسک فراہم کیے. اس دوران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کورونا کی لہر سب سے زیادہ خطرناک ہے. بدقسمتی سے کورونا ایس او پیز پر ہم عمل نہیں کر رہے جس کے نتیجے میں اس موذی مرض میں بےجا اضافہ ہو رہا ہے اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ ہم اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں. اس لیے آپ سب سے ہماری آپ سے اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں. ماسک کا استعمال اپنی زندگی کا ایک جز بنا لیں. سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ہاتھوں کو دھوئیں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں. خدارا اس پر نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں. اس موقع پر تحصیل آفیسر جہانیاں محمد فیاض ،نذیر احمد گوندل اور فیلڈ سٹاف موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.