پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پہلے ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔آک لینڈپاکستان کے 154رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے سیفرٹ نے 57اور کیمپمین نے 34رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کی جانب سے حارث روف نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہےاس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 153رنز بنائے تھے ۔کپتان شاداب خان نے 42فہیم اشرف نے 31اور عماد وسیم نے 19رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈفی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیگلجین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
جبکہ تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، صرف بیس کے سکور پر چار کھلاڑیوں آؤٹ ہوکر واپس لوٹ چکے تھے۔تاہم کپتان شاداب خان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کمی محسوس ہو گی، ہم نے سیرز کیلئے اچھی تیاری کی ہےلڑکوں کیلئے اپنی پرفارمنس دکھانے کا اچھا موقع ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.