چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان پہنچنے والا افریقی یونین کا پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان پہنچنے والا افریقی یونین کا پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔محمد صادق سنجرانی سے افریقی یونین کے 12 رکنی وفد کی ملاقات جاری۔پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔محمد صادق سنجرانی.افریقی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے پاکستان نے افریقین پالیسی کی اس سال تجدید کی ہے۔چیئرمین سینیٹ
افریقی ممالک براعظم افریقہ کا دروازہ اور بحیرہ عرب میں پاکستان کے قریب ترین جغرافیائی مقام سے مسنلک ہونے کی وجہ سے پاکستان کیلئے خصو صی اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان نے افریقی ممالک میں سفارتخانوں اور مشن کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ.جبوتی بین الحکومتی ترقیاتی ادارے (IGAD)کا صدر مقام ہونے کی وجہ سے افریقی اور مشرقی افریقن کمیونٹی میں امن کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔کانفرنس سے بھی خطے کے حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔پاکستان کو آئی جی اے ڈی کا ابزرور ممبر بنانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے۔
پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ پالیمانی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور افریقن ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔جمہوریہ جبوتی کی جدت اور ترقی کیلئے صدر اسماعیل عمر گیلہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین زمین کے ذریعے تجارت جبوتی کے توسط سے ہوتی ہے پاکستان کو ایتھوپیا تک سامان کی جلد فراہمی کیلئے خصوصی اجازت ملنی چاہیے۔معیاری خدمات میں سرمایہ کاری اور توسیع کیلئے پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروبای افرادکیلئے خصوصی پیکج وضح کرنے چاہیں۔جبوتی مختلف ایشیائی ممالک سے زرعی اور تیار شدہ اشیا در آمد کرتا ہے اس مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاکستان جبوتی کو سفارتکاری، بینکاری اور ریلوے کے شعبے میں تربیت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان جبوتی کے مابین کھیل کے شعبے بالخصوص فٹ بال کی ترقی کیلئے روابط بڑھائے جائیں۔پاکستان جبوتی کو وبائی امراض کویوڈ19 کو کنٹرول کرنے کیلئے تکنیکی اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے کے حوالے آپریشن میں پاکستان کے تعمیر اتی کردار کی وجہ سے افریقی ممالک میں پاکستان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا حل اقوا م متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ