پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات، ملاقات میں امن عامہ کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات، ملاقات میں امن عامہ کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر قانون نے وزیراعلی عثمان بزدار کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت ۔ملاقات میں وزیر ااعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،صوبے میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہے،نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا۔عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ترقی کا سفر نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔ پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔اپوزیشن نے اڑھائی برس احتجاج کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت۔ پی ڈی ایم کا کوئی ایحنڈا نہیں ۔ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے ۔ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کےلیے مشاورت جاری ہے۔ ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، جس سے عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہونگے ۔پی ڈی ایم نے ہر اہم ایشو پر منفی سیاست کی کوشش کی ۔اپوزیشن نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے ۔عوام نے جلسوں سے لاتعلق رہ کر اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا ۔ صوبائی وزیر قانون نے امن عامہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.