پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے تو میر ی بات کو سیاق وسباق کے تحت سمجھیں

لاہور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے تو میر ی بات کو سیاق وسباق کے تحت سمجھیں، 1.2 ٹریلن روپیہ ریلوے کے اندر ڈوب چکا ہے،پوسٹل سروس اور ریلوے کو بزنس ماڈل کیلئے بنایا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے دونوںوزارتوں کو خیراتی ادارے بنادیا گیا۔وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کودرست کرنے کیلئے برنس ماڈل پر آنا ہوگا۔ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بنانے کیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں،ریلوے کےملازم ہے اس محکمے کو خسارے سے نکالیں گے۔اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے تو میر سیاق وسباق کے تحت سمجھیں، 1.2 ٹریلن روپیہ ریلوے کے اندر ڈوب چکا ہے شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے۔ ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.