دبئی (پی پی اے) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہ کر سکا جب کہ فخرزمان ساتویں بہترین بیٹسمین ہیں۔
دبئی (پی پی اے) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہ کر سکا جب کہ فخرزمان ساتویں بہترین بیٹسمین ہیں۔ کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لے کر بدستور سرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے،ہم وطن روہت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہےپاکستان کے فخرزمان ساتویں درجے پر موجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پا لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبر پر آگئےبولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرز میں موجود نہیں ہے،کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے، انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنےمستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، سری لنکن پیسر دشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔