پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مری(پی پی اے) پنجاب سردار عثمان بزدارکا سال نو پر سیاحتی مقامات خصوصاً مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کا حکم

مری(پی پی اے)پنجاب سردار عثمان بزدارکا سال نو پر سیاحتی مقامات خصوصاً مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کا حکم وزیراعلیٰ نے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات یقینی بنائے جائیں،بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے،تحصیل نتظامیہ اورٹریفک حکام ملکرموثرٹریفک پلان تشکیل دیں.اورگائیڈکرنے کانظام وضع کریں تاکہ مری جانے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے،مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں رکھی جائے سی ایم نے نیوایئرکے موقع پر تمام شہروں میں سینئرپولیس افسران کولاہور،مری اوردیگر شہروں میں بھی خود ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایات دیں انہوں نے پارکنگ اور زائد فیس کی وصولی کے بارے میں سیاحوں کو شکایت نہیں ہونی چاہیے،پارکنگ ایریاز پرپارکنگ اور طے شدہ فیس کے بورڈ نمایاں طو رپر لگائے جائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب بے حالیہ برف باری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مری، انتظامیہ اورٹریفک حکام نے اچھے انتظامات کئے جانے پر انکی کارکردگی کوسراہامری میں کم پارکنگ کی ہونے کے باوجود برفباری کے دوران 60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں خوش آئند امر یہ ہے کہ انتظامی افسران اورٹریفک پولیس کے حکام نے موثر حکمت عملی اورکوششوں سے اس دوران ٹریفک کو رواں دواں ر کھاانہوں نے سال نو پر بھی اسی طرح کے موثر اقدامات کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.