پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

لاہور(پی پی اے)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے کیمرون گرین نے 53 جبکہ جوش انگلس نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ابرار احمد عرفات منہاس اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی شاداب خان نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ عرفات منہاس نے بھی مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی جبکہ سیریز کا فیصلہ کن تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.