پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایچ بی ایل کریڈٹ کارڈز لاؤنج سروس اسلام آباد ایرپورٹ پرمعطل۔

اسلام آباد (پی پی اے) ایچ بی ایل ویزا کریڈٹ کارڈز کی اسلام آباد ایرپورٹ پر سروس معطل ہے جس کی وجہ سے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز کو پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معلومات کرنے پر عملہ نے بتایا کہ بنک نے کافی عرصہ سے لاؤنج کو ادائیگی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ایچ بی ایل ویزا کریڈٹ کارڈز کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لاؤنج سہولت بند کردی گئی تھی جو پچھلے دو ماہ سے بند ہے۔ اس کی وجہ سے ایچ بی ایل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بلا کسے اطلاع عین موقع پر ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ متاثرین نے اس بات پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے بنک کو اپنی ساکھ خراب ہونے کی کوئی فکر نہیں ہے اور پچھلے دو ماہ سے یہ سلسلہ یوں ہی چل رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.