پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف قانونی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف قانونی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے.ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے چار اہم قانونی بلز کی منظوری دیتے ہوئے دستخط کر دیے ہیں منظور کیے جانے والے بلز میں کیریج بائی ایئر بل مالی ذمہ داری و قرضوں کی حدود کے تعین سے متعلق بل، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل اور اقبال اکیڈمی بل شامل ہیں صدر مملکت نے اس کے علاوہ عائشہ حمیرا چوہدری کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن ایف پی ایس سی تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے اہم قانونی معاملات اور انتظامی تقرریوں سے متعلق یہ فیصلے آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت کیے گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.