صدر ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے ناک آؤٹ مرحلے کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 18 سے 20 جون تک ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے
لاہور (پی پی اے) صدر ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ کے ناک آؤٹ مرحلے کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 18 سے 20 جون تک ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں کنگز مین اکیڈمی کا مقابلہ اپنی ہی فرنچائز کنگز مین سے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہنے والی وائیٹل ٹی کی ٹیم ایم آئی ٹی سلوشنز کے مدمقابل ہوگی یہ میچ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا گروپ مرحلے کی طرح سیمی فائنلز بھی تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچز پر مشتمل ہوں گے جبکہ فائنل 22 جون سے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں چار روزہ نان فرسٹ کلاس میچ کے طور پر شروع ہوگا تمام میچز پاکستان میں ٹپ میڈ جبکہ بیرون ملک شائقین کے لیے پی سی بی یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ کامیاب ٹیم آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے صدر ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل قرار پائے گی صدر ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا گروپ اے میں کنگز مین اکیڈمی نے پانچ کامیابیوں کے ساتھ 40 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ گروپ بی میں وائیٹل ٹی 43 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی اور ٹورنامنٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم بنی کنگز مین اکیڈمی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عثمان غنی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلے باز افان اسحاق نے 448 رنز بنائے ایم آئی ٹی سلوشنز کی جانب سے ٹیسٹ بلے باز عبداللہ شفیق نے 567 رنز اسکور کیے وائیٹل ٹی کے فاسٹ بولر محمد باسط نے 33 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد ارسلان ضیا نے 394 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا کنگز مین کے لیے حبیب اللہ اور اذان طارق نے بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی