اسلام آباد اور راولپنڈی پاکستان کی پہلی جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس جون 2026 میں اپنی کامیاب سروس کے 11 سال مکمل کر چکی
اسلام آباد(پی پی اے) اسلام آباد اور راولپنڈی پاکستان کی پہلی جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس جون 2026 میں اپنی کامیاب سروس کے 11 سال مکمل کر چکی ہے 2015 میں شروع ہونے والی یہ عوامی سفری سہولت گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے لاکھوں شہریوں کو سستا محفوظ تیز رفتار اور آرام دہ سفر فراہم کر رہی ہے میٹرو بس سروس نے جڑواں شہروں کے عوام کے روزمرہ سفر کو نہ صرف آسان اور منظم بنایا بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور وقت کی بچت میں بھی اہم کردار ادا کیا جدید سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ عوامی نقل و حمل کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے 11 سال مکمل ہونے پر بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس شہریوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے جو روزانہ ہزاروں مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے وقت اور اخراجات دونوں میں بچت کا ذریعہ بن رہی ہے