پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بیرونِ ملک سے آنے والے موبائل فونز پر ڈیوٹی میں بڑی کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے بیرونِ ملک سے آنے والے موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق 200 سے 300 امریکی ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی بھی کم کی جائے گی، جس سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور موبائل فونز کی قانونی درآمدات کو فروغ دینا ہے۔ متعلقہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.