پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کیس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قومی مینٹورشپ فورم قائم

اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد میں دو روزہ قومی کانفرنس کنیکٹڈ فار کیئر جو اسلام آباد کے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں وزارتِ انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام اسٹرینتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن اور اقوامِ متحدہ کے پاپولیشن فنڈ پاکستان کی تکنیکی معاونت اور ترقیاتی شراکت داروں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے کی مالی معاونت سے منعقد ہوئی 23 جون 2026 کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی پہلے روز نے ایک واضح ایجنڈا
متعین کیا جس میں وزارتِ انسانی حقوق اور کے اعلیٰ سطحی مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں تقریباً ہر تین میں سے ایک شادی شدہ خاتون اپنی زندگی میں کسی نہ کسی شکل کے تشدد کا سامنا کر چکی ہے جبکہ تفتیش اور کیس پراسیسنگ کے نظام میں موجود سنگین خلا متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں، اور مربوط و متاثرہ فرد پر مرکوز صنفی بنیاد پر تشدد کیس مینجمنٹ ایک قومی ضرورت ہے۔ پانچوں خطوں سے مصدقہ ٹرینرز کی صوبائی پوسٹر پریزنٹیشنز میں مشترکہ رکاوٹیں سامنے آئیں جن میں کمزور ریفرل کوآرڈینیشن، سماجی بدنامی اور ناکافی نگرانی شامل تھیں، جبکہ ساتھ ہی مؤثر فیلڈ پریکٹسز بھی اجاگر ہوئیں۔ دوسرے روز ان مباحث کو ادارہ جاتی وعدوں اور عملی اقدامات میں تبدیل کیا گیا محترمہ مہرین جسوال کنسلٹنٹ اقوامِ متحدہ کے پاپولیشن فنڈ پاکستان یو این ایف پی اے پاکستان نے شادی شدہ اور نوعمر لڑکیوں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کیس مینجمنٹ پر ایک سیشن کی سہولت کاری کی جس میں علاقائی نتائج کی روشنی میں ایک اہم سروس گیپ کو اجاگر کیا گیا ان کے مطابق شادی شدہ لڑکیاں منظم طور پر نہ صرف صنفی بنیاد پر تشدد کی خدمات بلکہ بچوں کے تحفظ کے فریم ورک سے بھی باہر رہ جاتی ہیں غیر مربوط نظام کی خامیوں کے باعث مدد کے دائرے سے باہر ہو جاتی ہیں اور اکثر برسوں تک تشدد کے تسلسل یا شدید بحران کی صورتحال تک مدد حاصل نہیں کر پاتیں انہوں نے ایک مربوط اور پل کا کردار ادا کرنے والے طریقۂ کار کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت شادی شدہ لڑکیوں کو دستیاب خدمات سے فعال طور پر آگاہ کیا جائے اور متاثرہ فرد پر مرکوز اصولوں کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں معاشی انحصار قانونی تضادات اور کم عمری کی شادی کے معمول بنے ہوئے رجحانات سے نمٹے بغیر صرف جی بی وی کیس مینجمنٹ دیرپا تحفظ فراہم نہیں کر سکتی اس کے بعد، ایک پینل مباحثہ منعقد ہوا جس کی میزبانی محترمہ ماہ جبین قاضی ہیڈ آف کے پی آفس اقوامِ متحدہ کے پاپولیشن فنڈ پاکستان یو این ایف پی اے پاکستان نے کی جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کیس مینجمنٹ کی مہارتوں کو کس طرح جامعات تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے نظام میں ادارہ جاتی طور پر شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ فارغ التحصیل افراد عملی میدان میں پہلے ہی سے تیار ہوں پنجاب اور خیبر پختونخوا کو نصاب میں انضمام کے حوالے سے صوبائی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے والے صوبوں کے طور پر پیش کیا گیا خیبر پختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود نے بتایا کہ معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار ایس او پیز میں صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کیس مینجمنٹ کو شامل کرنے سے فیلڈ سطح کی عملی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے جہاں عملہ اب اخلاقی طور پر حساس انکشاف اور متاثرہ افراد کی ضروریات کو مرکزیت دیتے ہوئے کیسز کو محض طریقۂ کار کی تعمیل کی بجائے ایک انسانی اور ذمہ دارانہ انداز میں ہینڈل کر رہا ہے۔ شرکاء نے ایسے مستقل خلا کی نشاندہی بھی کی جن پر خصوصی توجہ درکار ہے جن میں مسلسل مینٹورشپ سپورٹ بحران مراکز میں معذور افراد کی شمولیت اور غیر اردو بولنے والے صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کے لیے باقاعدہ ترجمانی کے انتظامات شامل ہیں محترمہ زہرہ کمال کلینیکل سائیکالوجسٹ اور مینٹل ہیلتھ اسپیشلسٹ نے صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کیس مینجمنٹ میں مینٹورشپ اور سپرویژن کو ایک ادارہ جاتی اور ساختیاتی اسٹرکچرل آلے کے طور پر موضوع بناتے ہوئے ایک سیشن کی قیادت کی انہوں نے مینجمنٹ سپرویژن اور ٹیکنیکل کیس سپرویژن کے درمیان ایک اہم فرق واضح کیا جسے ادارے اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں اور جس کے نتیجے میں سنگین عملی اور انسانی اخراجات سامنے آتے ہیں انہوں نے سپرویژن کو ثانوی ذہنی صدمے سیکنڈری ٹراماٹائزیشن سے بچاؤ کا ذریعہ اخلاقی احتساب کے نظام کا ایک ذریعہ اور پالیسی اور فیلڈ پریکٹس کے درمیان ایک پل کے طور پر پیش کیا شرکاء نے سپرویژن کلچر کی تشکیل میں موجود اہم رکاوٹوں کی نشاندہی کی جن میں انتظامی بوجھ عملے کی ذہنی و جسمانی تھکن برن آؤٹ اور ایسے باقاعدہ نظام کی عدم موجودگی شامل ہے جو سپرویژن کو ایک اختیاری اضافے کی بجائے ایک لازمی ضرورت بنائے کانفرنس کا بنیادی نتیجہ قومی صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کیس مینجمنٹ مینٹورشپ فورم کا قیام ہے یہ کانفرنس کا ایک اہم ادارہ جاتی سنگِ میل ہے جو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری آئی سی ٹی میں موجود مصدقہ ٹرینرز کو باہم منسلک کرتا ہے تاکہ ہم مرتبہ نگرانی پیئر سپرویژن علم کے تبادلے اور مربوط وکالت کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد کے ردعمل کے نتائج کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اختتامی کلمات میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سائرہ عطا اور ڈائریکٹر آئی سی وزارتِ انسانی حقوق عارف لغاری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ صنفی بنیاد پر تشدد کے ردعمل اور اس کی روک تھام کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں انہوں نے اس امر کی اہمیت اجاگر کی کہ کیس ورکرز کو متاثرہ فرد پر مرکوز سروائیور سینٹرڈ کیس مینجمنٹ کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے جس میں قانونی طریقۂ کار، دستاویزی عمل اور ریفرل میکانزم کی مکمل سمجھ شامل ہو انہوں نے بین الصوبائی سیکھنے اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیس مینجمنٹ کو حکومتی نظاموں معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار اور تعلیمی نصاب میں مستقل طور پر ادارہ جاتی طور پر شامل کیا جائے انہوں نے مربوط ردعمل کو مضبوط بنانے اور پاکستان بھر میں متاثرہ افراد کے لیے طویل المدتی اور پائیدار معاونت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا کانفرنس کنیکٹڈ فار کیئر پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد جی بی وی کے ردعمل کے منظرنامے میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر اختتام پذیر ہوئی جس نے محض تربیتی اشاریوں سے آگے بڑھتے ہوئے وہ ادارہ جاتی مینٹور شپ اور باہمی روابط پر مبنی ڈھانچہ تشکیل دینے کی سمت پیش رفت کی جو پائیدار اور متاثرہ فرد پر مرکوز سروائیور سینٹرڈ نگہداشت کے لیے ضروری ہے ایس پی او کے بارے میں اسٹرینتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن ایس پی او پاکستان کی ایک معروف سول سوسائٹی تنظیم ہے جو ملک بھر میں بچوں خواتین اور کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرتی ہے یو این ایف پی اے پاکستان کے بارے میں یو این ایف پی اے اقوام متحدہ کا تولیدی و جنسی صحت کا ادارہ ہے یو این ایف پی اے پاکستان حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر جنسی و تولیدی صحت اور حقوق کو بہتر بنانے صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور اس کے تدارک اور خواتین و لڑکیوں کے حقوق اور بااختیاری کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.