پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان کو دنیا بھر میں پزیرائی ملنا خوش آئند ہے ،سردار منصور حیات ٹمن

اسلام آباد (پی پی اے)سابق رکن قومی اسمبلی سابق چئیرمین فنانس کمیٹی معروف ماہر معاشیات مسلم لیگ ن کے رہنما سردار منصور حیات ٹمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر جو پزیرائی ثالث کی حیثیت سے ملی ہے وہ خوش آئند ہے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی تعریف سے پاکستان کا وقار بڑھا ہے گرے لسٹ میں جانے والوں کو آج سبکی ہوئی ہے ہمیں زرعی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی بڑھے گی،بے روزگاری بھی بڑھے گی۔ان کے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنانا چائیے تھا ایک سوال کے جواب میں سردار منصور حیات ٹمن نے کہا کہ ایران غزہ یوکرین اور لبنان میں ری کنسٹرکشن ہونی ہے اس عالمی چیلنج کو مد نظر رکھنا چائیے سردار منصور حیات ٹمن کا کہنا تھا کہ معیشت کی پائیدار بحالی کے لیے ٹھوس پالیسیاں بنانی ہونگی پاکستان میں ایک پیج پر ہونے کے لیے اتفاق رائے کے لیے مذاکرات مکالمہ جاری رکھا جانا چائیے ہمیں مسائل کے حل کے لیے انتظام کاری جانب بڑھنا ہوگا ہمیں قومی بیانیہ کی تشکیل کے لیے تمام تر اختلافات بھلانے ہوں گے بات چیت مذاکرات سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ہمیں اندرونی معاملات بھی بات چیت سے حل کرنے کی جانب آنا ہوگا ایک سروے کے مطابق اڑھائی کروڑ آبادی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں حالات کو سدھارنے کے لیے ہمیں خوش فہمیوں کے گرداب سے باہر آنا ہو گا ہمیں اپنا دفاع مضبوط سے مضبوط بنانا ہوگا ہو اے ای اور بھارت پر مبنی نیا بلاک بن چکا ہے دشمن سوچ بدلے گا اس لیے اس کی سوچ کے مطابق اقدامات اٹھانے ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ عام بندے تک اپنا قومی بیانیہ پہنچانا ہوگا اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا سیاسی ڈائیلاگ جاری رکھا جائے مفاہمت کے رستے کھلے رکھیں جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.