پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مری میں ترقیاتی منصوبے تیز، غیر قانونی تعمیرات پر کریک ڈاؤن

مری(پی پی اے) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی اداروں کی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے منصوبوں میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ جس علاقے میں غیر قانونی تعمیرات سامنے آئیں گی وہاں متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے جبکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.