9 جولائی سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں دوبارہ شروع
لاہور (پی پی اے) بہاولپور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 9 جولائی 2026 سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد جنوبی پنجاب کے مسافروں کو کراچی لاہور اور اسلام آباد کے لیے شیڈول پروازوں کی سہولت دوبارہ میسر ہوگی. پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے فلائٹ شیڈول کے مطابق 9 جولائی سے بہاولپور ائیرپورٹ پر شیڈول پروازوں کا آپریشن بحال کیا جا رہا ہے۔اس اقدام سے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے مسافروں کو سفری سہولت حاصل ہوگی اور بڑے شہروں تک آمدورفت مزید آسان ہو جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازوں کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ خطے میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے