پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سپین فرانس کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل میںفرانس دو صفر سے شکست، سپین سولہ سال بعد فائنل میں پہنچ گیا

نیویارک (پی پی اے) سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا آرلنگٹن امریکا کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہسپانوی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور فرانس کو مسلسل دباؤ میں رکھا پہلے ہاف کے 24ویں منٹ میں اویرزابال نے پنالٹی پر گول کرکے سپین کو برتری دلائی جو وقفے تک برقرار رہی دوسرے ہاف میں بھی سپین نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنا دی فرانس کے اسٹار کپتان کیلین ایمباپے اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے اور مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا فرانسیسی ٹیم کا خواب ادھورا رہ گیا اس کامیابی کے ساتھ سپین نے 16 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی ہے ہسپانوی ٹیم نے آخری بار 2010 میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سپین کا دوسرا فائنل ہوگا اب فائنل میں سپین کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.