پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ٹرین ڈرائیورز کی حنیف عباسی سے ملاقات اصلاحات پر اظہارِ اعتماد ریلوے ملازمین کی فلاح، رننگ رومز کی بہتری اور لوکو پائلٹ کے نئے کیڈر کو خوش آئند قرار

راولپنڈی(پی پی اے) راولپنڈی کے ٹرین ڈرائیورز کے ایک وفد نے چوہدری ظفر حسین گجر اور فیصل خان جدون کی قیادت میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی اور پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا وفد نے رننگ رومز کی اپ گریڈیشن اور لوکو رننگ اسٹاف کے کیڈر کا نام تبدیل کرکے لوکو پائلٹ رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ریلوے ملازمین کی فلاح اور ادارے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں اصلاحات کا مقصد ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ٹرین آپریشن کو مزید مؤثر بنانا مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ریلوے کی ترقی اور نظام کی بہتری کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے. ملاقات کے دوران فیصل خان جدون نے رننگ اسٹاف کی اپ گریڈیشن اور دیگر پیشہ ورانہ امور سے متعلق تجاویز پیش کیں جنہیں وفاقی وزیر نے سراہتے ہوئے ان پر مثبت پیش رفت اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ملاقات میں ارشد علی شاہ، ملک عامر ظہیر عباس شوکت خان جدون اور عدنان خان بھی شریک تھے وفد نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیر کی قیادت میں پاکستان ریلوے کی ترقی کا سفر مزید تیز ہوگا اور ملازمین و مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.