پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے روڈ سیفٹی کیمپ اٹلس ہونڈا کے تعاون سے مفت ہیلمٹس سائیڈ مررز اور ہیڈ لائٹس فراہم شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اٹلس ہونڈا کے تعاون سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مفت ہیلمٹس تقسیم کیے گئے جبکہ خراب ہیڈ لائٹس انڈیکیٹرز اور سائیڈ مررز بھی مفت تبدیل کیے گئے تاکہ شہری محفوظ انداز میں سفر کر سکیں. چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا موٹر سائیکل سواروں سے ملاقات کی اور خود بھی ہیلمٹس اور سائیڈ مررز تقسیم کیے اس موقع پر شہریوں کو ٹریفک قوانین روڈ سیفٹی ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں مرد و خواتین فیلڈ افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی شائستگی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انفورسمنٹ کے دوران کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کائنات اظہر خان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کو محفوظ منظم اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے فروغ عوامی آگاہی اور شہریوں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ایسے فلاحی اور آگاہی پروگرام آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.