پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہائی سکیورٹی زون کی نگرانی مزید سخت، ڈی آئی جی سکیورٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد (پی پی اے) ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے ایس پی پی ایم ہاؤس امتیاز علی میرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ عمر امین کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ہائی سکیورٹی زون کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام، بم ڈسپوزل یونٹ کی آپریشنل استعداد، سرچ اینڈ سویپ اقدامات ایمرجنسی رسپانس سکیورٹی آلات کی فعالیت اور مجموعی حفاظتی انتظامات پر غور کیا گیا. ڈی آئی جی سکیورٹی نے ہدایت کی کہ ہائی سکیورٹی زون میں چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے انہوں نے بم ڈسپوزل یونٹ کو ہر وقت مکمل آپریشنل تیاری میں رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی. رانا عمر فاروق نے اجلاس کے دوران نشاندہی کیے گئے امور پر فوری عملدرآمد سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے واضح کیا کہ حفاظتی معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.