پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اے بی ایس ڈویلپرز کا برج قائد منصوبہ، 82 منزلہ دو ٹاورز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ڈی ایچ اے کراچی میں چھ ایکڑ پر پاکستان کی بلند ترین عمارتوں کی تعمیر،روزگار کےبےشمار مواقع پیدا ہوں گے

کراچی (پی پی اے) اے بی ایس ڈویلپرز کی جانب سے ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں برج قائد منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ منصوبے کے تحت 82 منزلہ دو ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے جنہیں پاکستان کی بلند ترین عمارتوں میں شمار کیا جا رہا ہے سنگِ بنیاد کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی، بلڈرز ڈویلپرز اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب میں بتایا گیا کہ برج قائد منصوبہ چھ ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ضروری منظوری حاصل کرلی گئی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈیئر کاشف نعیم نے کہا کہ برج قائد جدید طرزِ تعمیر کا منفرد شاہکار ثابت ہوگا اور پاکستان کی تعمیراتی صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا انہوں نے اے بی ایس ڈویلپرز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے ملک کے روشن معاشی مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈی ایچ اے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے سرمایہ کاری میں اضافے اور رہائشی و کمرشل ترقی کا اہم ذریعہ بنے گا ان کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی سرمایہ کاروں کو محفوظ اور جدید ماحول فراہم کر رہا ہے، جبکہ یہاں شوکت خانم کینسر اسپتال اور ڈاؤ اسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے اے بی ایس ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سبئیل اکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی بلند ترین عمارت کی تعمیر ان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں کاروبار کا آغاز کیا اور دیانت داری کو اپنا اصول بنایا جس کے باعث آج کمپنی کے 20 ہزار سے زائد اراکین ہیں اور کسی سرمایہ کار کو نقصان نہیں پہنچا انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صرف کاروبار نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ ان کے مطابق برج قائد منصوبہ جدید تعمیرات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ پاکستان کو عالمی سطح پر جدید تعمیراتی شعبے میں نمایاں مقام دلانے میں بھی معاون ثابت ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.