حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا
اسلام آباد (پی پی اے)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہوگا وزارتِ توانائی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارشات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مقررہ طریقہ کار کے تحت نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے