پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 4 لاکھ 37 ہزار شہریوں کو سہولیات 82 ہزار لرنر پرمٹ 75 ہزار نئے لائسنس جدید ڈیجیٹل نظام سے شفاف خدمات فراہم

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بروقت شفاف پیپرلیس اور کیش لیس لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رواں سال 4 لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی ہیں ذرائع کے مطابق رواں سال 82 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، جبکہ 75 ہزار سے زائد نئے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے اس کے علاوہ 48 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی، 4 ہزار 300 سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 7 ہزار سے زائد لائسنس کنورٹ اور انڈورس کیے گئے ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائسنسنگ نظام کو مزید مؤثر شفاف اور تیز رفتار بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو جدید خدمت مراکز ڈیجیٹل سہولیات اور عوام دوست اقدامات کے ذریعے معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا کہ شہریوں کو شفاف تیز رفتار اور معیاری خدمات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ نظام میں جدید اصلاحات سے شہریوں کو پہلے سے زیادہ آسان اور معیاری سہولیات میسر آرہی ہیں. سی ٹی او نے کہا کہ محفوظ سفر کے لیے ہر اہل شہری کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ناگزیر ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنا لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی ذمہ داری بنائیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس محفوظ منظم اور قانون پسند ٹریفک کلچر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.