سندھ میں 29 جولائی کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کراچی (پی پی اے)سندھ حکومت نے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 29 جولائی کو صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے. حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مرکزی تقریبات بھٹ شاہ میں منعقد ہوں گی جہاں سندھ کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین کی شرکت متوقع ہے حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر سکیورٹی ٹریفک اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے