پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

اسکاٹ لینڈ (پی پی اے) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے پہلا تمغہ یقینی بنا کر تاریخ رقم کر دی خواتین کے 60 کلوگرام وزن کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ زہرہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو 0-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی بنالیا فاطمہ زہرہ نے ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز لیسوتھو کی ریئل ایبوہا کے خلاف شاندار فتح سے کیا تھا جہاں ان کے جارحانہ کھیل اور مسلسل مؤثر پنچز کے باعث ریفری نے مقابلہ وقت سے پہلے ہی روک دیا تھا شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں بھی یکطرفہ کامیابی حاصل کی اور اب وہ سیمی فائنل میں طلائی تمغے کی دوڑ میں شامل ہیں اس تاریخی کامیابی کے ساتھ فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کے لیے گیمز 2026 کا پہلا تمغہ بھی یقینی بنا دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.