پاکستان جنوبی کوریا ہاکی سیریز آج سے شروع
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہاکی سیریز آج 30 جولائی سے شروع ہو رہی ہے جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں بھرپور پریکٹس سیشن میں مصروف رہی جہاں کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں فٹنس پاسنگ اٹیک اور دفاعی حکمت عملی پر مشقیں کیں سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک جاری رہے گی جبکہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 بجے شروع ہوں گےنمیچز کا شیڈول پہلا ٹیسٹن30 جولائی 2026 دوسرا ٹیسٹ یکم اگست 2026 تیسرا ٹیسٹ 4 اگست 2026 چوتھا ٹیسٹ 7 اگست 2026 ہاکی شائقین کی نظریں اس اہم سیریز پر مرکوز ہیں جو دونوں ٹیموں کے لیے بین الاقوامی مقابلوں سے قبل اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں مزید نکھارنے کا بہترین موقع ثابت ہوگی