مون سون کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق 2 زخمی
لاہور (پی پی اے) پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ اور گجرات سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا فیصل آباد میں بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے