پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایکسپریس وے سروس روڈ کی بحالی و کشادگی کا منصوبہ شروع محسن نقوی کا دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت کے ایک اہم منصوبے کے تحت ایکسپریس وے کی خستہ حال سروس روڈ کی بحالی اور کشادگی پر عملی کام شروع کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کرکے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ ایک سال کے بجائے چند ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں رفتار، معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے اسلام آباد کی درجنوں آبادیوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، ایکسپریس وے پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفر مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرانی سروس روڈ کی خستہ حالی دیکھ کر افسوس ہوا، ایسی سڑک اسلام آباد جیسے شہر کے شایانِ شان نہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہر علاقے کی ترقی اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8.25 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ فیض آباد سے کورال چوک تک مکمل کیا جائے گا منصوبے میں دونوں اطراف تین، تین لینز پر مشتمل 6 رویہ سروس روڈ، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور بھی شامل ہوگا دورے کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.