پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ، پاک چین دوستی لازوال قرار

راولپنڈی (پی پی اے) جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چین کی عوامی جمہوریہ کی پیپلز لبریشن آرمی پی ایل اے کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستی کو منفرد آزمودہ اور ہر چیلنج کے باوجود مضبوط قرار دیا آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو اس کی 99ویں سالگرہ پر مبارکباد دی انہوں نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی شراکت دار ہیں جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون اور علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ تذویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے یادگاری تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی آزمودہ تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.