یومِ استحصالِ کشمیر پر ستھرا پنجاب راولپنڈی کی ریلی، زیرو ویسٹ صفائی کے خصوصی انتظامات
راولپنڈی (پی پی اے) یومِ استحصالِ کشمیر 5 اگست کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات ریلیوں اور خصوصی پروگراموں کے لیے جامع صفائی پلان ترتیب دے دیا ہے پلان کے تحت تمام جلوسوں، ریلیوں اور تقریبات کے مقامات پر زیرو ویسٹ صفائی چونے کا چھڑکاؤ ویسٹ کلیکشن اور صفائی عملے کی خصوصی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں افسران، ملازمین اور صفائی ورکرز شرکت کریں گے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کا دن ہے انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی نہ صرف صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گی بلکہ تمام تقریبات اور ریلیوں کے دوران شہریوں کو صاف محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے گی. انہوں نے تمام آپریشنل ٹیموں کو ہدایت کی کہ تقریبات کے آغاز سے قبل دورانِ تقریب اور اختتام کے فوری بعد صفائی کا عمل مکمل کرتے ہوئے تمام مقامات کو زیرو ویسٹ بنایا جائے تاکہ یومِ استحصالِ کشمیر کی تمام سرگرمیاں بہترین انتظامات کے ساتھ مکمل ہوں