وزیراعلیٰ مریم نواز کا دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین
لاہور (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واشک اور مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے . جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کارروائی کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا.مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے