میکسیکن فٹ بال فیڈریشن کا جیانی انفینٹینو کی قیادت پر مکمل اعتماد
میکسیکو سٹی (پی پی اے) میکسیکن فٹ بال فیڈریشن نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعلان کیا ہے سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فیڈریشن نے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں فیفا کے اقلیتی حصص نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے منصوبے سے پیدا ہونے والے حالیہ تنازع کے باوجود جیانی انفینٹینو کی حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میکسیکن فٹ بال فیڈریشن ادارہ جاتی استحکام کے ذریعے فٹ بال کے فروغ کے لیے جیانی انفینٹینو کی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے فیڈریشن کے مطابق فٹ بال کی بنیادی اقدار کا بہترین تحفظ ادارہ جاتی سالمیت، باہمی احترام اور طے شدہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری سے ہی ممکن ہے اس سے قبل کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال سی اے ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی متفقہ طور پر فیفا صدر کی حمایت کی توثیق کر چکی ہے شمالی امریکا میں آئندہ فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنے والا ملک میکسیکو اس وقت کانکاکیف خطے کا نمایاں رکن ہے جو مارچ میں ہونے والے متوقع انتخابات سے قبل جیانی انفینٹینو کی حمایت کر رہا ہے واضح رہے کہ شدید مخالفت کے بعد جیانی انفینٹینو نے فیفا فارورڈ انٹرپرائز کے نام سے تجارتی منصوبہ منسوخ کر دیا تھا تاہم کئی عالمی رہنماؤں اور یورپی فٹ بال تنظیموں کی جانب سے ان کی قیادت پر تحفظات کا اظہار بدستور جاری ہے