پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ سات لسٹ اے میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز روزانہ دوپہر تین بجے شروع ہوں گے. ذرائع کے مطابق مطابق ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں دو میچ ریفریز اور آٹھ امپائرز شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چوہدری میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں امپائرز کے پینل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے آصف یعقوب فیصل آفریدی ناصر حسین اور راشد ریاض وقار شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل سے عبدالمقیت سید امتیاز اقبال طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے