پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

یومِ اقلیت پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا خراجِ تحسین، ایران روڈ پر آگاہی بینرز، آج خصوصی واک کا انعقاد کیا جائے گا

راولپنڈی (پی پی اے) قومی یومِ اقلیت 11 اگست کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے اقلیتی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایران روڈ پر خصوصی آگاہی بینرز آویزاں کر دیے ہیں جبکہ اس سلسلے میں آج خصوصی واک بھی منعقد کی جائے گی آگاہی بینرز کے ذریعے اقلیتی برادری کی قیامِ پاکستان سے لے کر ملکی ترقی، عیشت، تعلیم، صحت دفاع اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے خصوصی واک کا مقصد اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، قومی یکجہتی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام عام کرنا ہے. ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے یومِ اقلیت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ فخر اور ناقابلِ فراموش ہے. انہوں نے کہا کہ قومی یومِ اقلیت ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان تمام شہریوں کا وطن ہے اور ہر شہری ملکی ترقی اور خوشحالی میں برابر کا شریک ہے. رانا ساجد صفدر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی قومی دنوں اور اہم مواقع پر عوامی آگاہی کے ساتھ اتحاد، رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل قومی اتحاد اور مشترکہ اقدار کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں محبت، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیں اور صاف پرامن اور متحد پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.