پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، کینٹ کے خلاف چار روزہ وارم اَپ میچ 12 اگست سے ہوگا

بیکنہم (پی پی اے)پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی بیکنہم میں آج مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے کینٹ کے خلاف چار روزہ وارم اَپ میچ کھیلے گی، جو 12 اگست سے شروع ہوگا وارم اَپ میچ قومی کھلاڑیوں کے لیے انگلینڈ کے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور اپنی فارم و کارکردگی جانچنے کا اہم موقع ہوگا ٹیم مینجمنٹ اس میچ کے ذریعے ٹیسٹ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی لے گی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم کے لیے ایک اہم امتحان ہوگی، جس سے قبل وارم اَپ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.